ٹک ٹاک کا بڑا قدم، بے روزگاروں کو ملازمت میں معاونت دے گی

بیجنگ: ٹک ٹاک نے بڑا قدم اُٹھالیا، معروف سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد دے گی اور اس کے لیے ’ریزیومے‘ نامی سروس شروع کردی ہے۔
ٹک ٹاک نے اس کا اعلان حال ہی میں کیا ہے۔ فی الحال یہ سروس امریکا میں آزمائشی طور پر شروع کی جارہی ہے، جس کی بدولت آپ افرادی قوت کے اداروں تک اپنا سی وی اور ملازمتی کوائف بھیج سکیں گے۔ اس کا مقصد ٹک ٹاک کو مزید عوامی مفاد کے لیے بہتر بنانا ہے اور صارفین کے لیے ملازمتوں کی تلاش میں مدد کرنا ہے۔
دلچسپ بات کہ ٹک ٹاک نے اس ضمن میں دنیا کی بڑی کمپنیوں اور اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے جن میں ٹارگٹ، ڈبلیو ڈبلیو ای، اے ایل او یوگا، شاپیفائی اور دیگر کمپنیاں سرِفہرست ہیں۔ تجزیہ کاروں نے اسے قدرے دلچسپ قرار دیتے ہوئے لنکڈاِن جیسی سہولتوں کی فراہمی کا ایک پلیٹ فارم بنانے کی کاوش قرار دیا ہے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے ٹک ٹاک نے ایک بہت ہی سادہ طریقہ بھی پیش کیا ہے۔ وہ یہ کہ پہلے ٹک ٹاک کلپس میں ’شوکیس دیئر اسکل سیٹس اینڈ ایکسپیریئس‘ میں جائیں۔ پھر وہاں #TikTokResumes کے ساتھ ایک کیپشن لکھ کر اسے پوسٹ کردیجیے۔
دوسری اہم خبر کہ خود ٹک ٹاک نے بھی ملازمت کے لیے اپنی ایک الگ ویب سائٹ بنائی ہے جہاں ویڈیو سی وی اور ٹیکسٹ کوائف بھیجے جاسکتے ہیں۔
اس سے قبل ٹک ٹاک نے ای کامرس اور خریدوفروخت کے لیے بھی کئی آپشن پیش کیے جو اب بھی مقبول ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔