ٹک ٹاک ویڈیو لیک ہونے پر لیڈی کانسٹیبل برطرف

لاہور: لیڈی کانسٹیبل کو ٹاک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو لیک ہونا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا، یہ واقعہ پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کے ساتھ پیش آیا۔
کانسٹیبل نے شوقیہ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیوز وائرل ہوئیں تو ادارے نے نوٹس لے لیا۔
انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر خاتون کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

برطرفی کے بعد لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر نے الزام عاید کیا ہے کہ ان کے ساتھ ظلم کیا گیا، انھیں ویڈیوز بنانے کا شوق ضرور ہے، لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں بنائی تھیں، لیک کیسے ہوئی خبر نہیں!

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔