بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی جاری ہے، اُس نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا جب کہ آخری اطلاعات تک محاصرے کی کارروائیاں جاری رہیں۔
گزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کو محاصرہ کے دوران شہید کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔