قوم جان چکی کہ طالبان نے کس کے کہنے پر بلاول کو دھمکی دی، سندھ حکومت

کراچی: بلاول بھٹو کو طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے معاملے پر حکومت سندھ نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کے خلاف فوری کارروائی کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمے دار عمران خان ہوں گے، بلاول بھٹو نے بیان عمران خان کے خلاف دیا تھا، دھمکی احسان اللہ احسان نے کیوں دی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکی کی اسلام آباد اور بنی گالا سے کسی نے بھی مذمت نہیں کی، اب قوم جان چکی ہے کہ طالبان نے کس کے کہنے پر دھمکی دی۔
عمران خان نے احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی مذمت تک نہیں کی، اسماعیل راہو نے کہا کہ کیا عمران خان کے کہنے پر احسان اللہ احسان نے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی، سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے تانے بانے کہاں جاکے ملتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔