دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش دی کیرٹ مر گئی

پیرس: دُنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش قرار پانے والی دی کیرٹ مرگئی، یہ گولڈ فش اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مچھلی فرانس کے علاقے شیمپین میں موجود اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
دی کیرٹ کی اصلی عمر معلوم نہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کم و بیش 20 برس کی تھی اور بوڑھی ہوچکی تھی۔
اس گولڈ فش نے اپنے غیر معمولی رنگ اور انتہائی وزن (30 کلو گرام) کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔
اس کے غیر معمولی ظاہر کی وجہ سے اینگلر (کانٹے سے مچھلی پکڑنے والے) یورپ کے کونے کونے سے اس مچھلی کو پکڑنے کے لیے آتے اور پھر دوبارہ تالاب میں ڈال دیتے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔