خاتون نے دنیا کی سب سے لمبی وگ تیار کرکے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

ابوجا: نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 11 دن میں ہاتھ سے 1152 فٹ اور 5 انچ لمبی وِگ بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پیشہ ور وگ ساز خاتون ہیلن ولیم نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بناکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارنامے کے لیے بالوں کے 1000 بنڈل، بالوں کے اسپرے کے 12 کین، ہیئر گلو کی 35 ٹیوب اور 6250 بالوں کی کلپس کا استعمال کیا۔
ہیلن ولیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کے لیے مواد کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا۔ وگ سازی کے تجربے نے ان کی اس کارنامے میں بہت مدد کی۔
ہیلن وگ سازی کے پیشے سے قریباً آٹھ سال سے وابستہ ہیں اور ہر ہفتے 50 سے 300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیکڑوں طلبا کی تربیت کی ہے جب کہ ہزاروں وگ بنائی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔