خاتون نے 105 سال کی عمر میں ماسٹرز کرلیا

واشنگٹن: کہتے ہیں حصول علم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، علم کی دولت کسی بھی عمر میں حاصل کی جاسکتی ہے، 105 سالہ خاتون کے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 برس بعد ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی۔
105 سالہ ورجینیا جنجر ہسلوپ نے 1940 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور فوراً ہی اپنے ماسٹرز پر کام شروع کر دیا۔


بعدازاں ورجینیا کے ہونے والے شوہر جارج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلالیا گیا، جس کی وجہ سے دونوں نے شادی کی اور فائنل تھیسز جمع کرانے سے تھوڑا عرصہ پہلے ہی انہوں نے کیمپس چھوڑ دیا۔
ورجینیا ہسلوپ (جو اب واشنگٹن میں مقیم ہیں) تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہیں اور 20 سال تک مقامی اسکول بورڈ یاکیما اسکول بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیئر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔