ہوا میں اُڑنے والی موٹر سائیکل کی ویڈیو تیزی سے وائرل

کراچی: آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک شخص کو ہوا میں بائیک چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک امریکی شہری کو انتہائی غیر روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس نے ڈین جارین کا مینڈولورین نامی لباس پہنا ہوا ہے جو اسٹار وارز کا ایک خیالی کردار ہے۔
اسٹار وارز میں ڈین جارین بھی ہوا میں اڑنے والی بائیک کا استعمال کرتا ہے، تاہم اس بار ایک امریکی شہری نے اس کی نقل کرتے ہوئے اپنی بائیک کو ایسی ہی شکل دی ہے۔
شہری نے اپنی موٹرسائیکل میں کچھ مخصوص تغیرات کرکے موٹر سائیکل کو ایسا بنا دیا ہے کہ اس کے پہیے چھپ گئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے بائیک ہوا میں اُڑ رہی ہے۔
اس ویڈیو نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ اسے مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں ویوز اور تبصرے مل چکے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔