انٹر بینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا
کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپیہ روز بروز بے توقیری کی پستیوں میں گرتا چلا ہارہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 35 پیسے اضافے کے بعد 297.13 روپے کا تھا۔
آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پہلے معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہوکر 299.01 روپے پر بند ہوا، جو انٹربینک میں ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
اس سے قبل 11 مئی کو ڈالر 298 روپے 93 پیسے تک جاپہنچا تھا۔
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کاروباری ہفتے کے دو دنوں میں 2.33 روپے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے پر بند ہوا ہے۔