یوکرینی باشندے نے ایک دن میں تین گنیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالے

کیف: یوکرین سے تعلق رکھنے والے طاقتور باشندے نے اپنی داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگاکر تین گنیز ورلڈ ریکارڈ بناکر دُنیا کو انگشت بدنداں ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دیمیترو ہرونسکی نے یہ تینوں ریکارڈ ایک ہی دن میں قائم کیے اور اس کی شروعات بھاری گاڑی کو داڑھی سے کھینچ کر کی۔
دیمیترو اس سے قبل 2019 اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن تب وہ اس کوشش میں ناکام ہوگئے تھے۔ داڑھی سے گاڑی کھینچتے وقت ٹھوڑی سے بال اکھڑ گئے تھے۔
دیمیترو کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری کوشش کے لیے دوبارہ داڑھی بڑھائی اور مضبوطی میں اضافے کے لیے چٹیا بنانے کی مختلف تکنیکیں آزمائیں۔
اس بار انہوں نے کامیابی کے ساتھ داڑھی سے 2580 کلوگرام وزنی بس کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1951 کلوگرام وزن کھینچ کر بنایا گیا تھا۔
دیمیترو نے دوسرا ریکارڈ گردن سے 7760 کلوگرام وزنی ریل گاڑی کھینچ کر بنایا جب کہ تیسرا ریکارڈ دانتوں سے سات گاڑیاں کھینچ کر اپنے نام کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔