ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ پاکستان پہنچے گی

لاہور: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی 20 ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہش مند ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نامور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو گزشتہ شب پاکستان پہنچے ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا، بعدازاں ٹرافی کو ٹرافی پاکستان لایا جائے گا۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے حوالے سے حتمی تاریخ آئندہ ہفتے تک طے کرلی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔