کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، پارہ 40 سینٹی ڈگری گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

کراچی:‌محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےشہر قائد میں آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،شہر میں آج بھی سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار اورکشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کی جانب آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
اپنے ایک بیان میں سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندر کی جانب بڑھ گیا ہے،ہوا کے کم دباؤ کے پھیلاؤ کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔