کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ سمت کے تعین کا موقع

مکۃ المکرمہ: بدھ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق بدھ کو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔
اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائے گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔
خیال رہے کہ پرانے وقتوں میں سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پر قبلے کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا، اس کے لیے ایک لکڑی کو زمین میں گاڑا جاتا تھا اور جب اس کا سایہ ظاہر ہوتا تو اس کی مخالف سمت کو کعبے کی سمت کے طور پر تعین کیا جاتا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔