بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل ثانی تعمیر کروا ڈالا

چنائے: بیٹے نے ماں سے محبت کے اظہار کے لیے یادگار کے طور پرتاج محل ثانی بنوا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائے کے علاقے تھرووارور میں کاروباری شخصیت شیخ داؤد نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہور زمانہ تاج محل جیسی عمارت بنوائی، جس پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی اور یہ 2 سال میں مکمل ہوئی۔
تاج محل ثانی بنانے کے لیے سنگِ مرمر راجستھان سے منگوایا گیا تھا۔
امرالدین دائود شیخ کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے تاج محل پر ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آ کر ان کی والدہ سے عقیدت کا اظہار کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اصل تاج محل تاریخی شہر آگرہ میں واقع ہے جو مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوب اہلیہ ممتاز کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ شاہ جہاں نے اس کو تعمیر کرنے والے مزدوروں کے ہاتھ کاٹ ڈالے تھے، تاکہ دُنیا میں کوئی دوسری ایسی عمارت تعمیر نہ ہوسکے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔