کینیڈا: بھارت سے آزادی کیلیے سکھ کمیونٹی کا ریفرنڈم کل ہوگا

ٹورنٹو: سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے اور بھارت سے آزادی کے لیے کینیڈا میں کل ریفرنڈم ہونے جارہا ہے۔
بیرون ملک کے خبر رساں کے مطابق ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظر مشتعل افراد نے ایک مندر میں توڑپھوڑ کی، جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ریفرنڈم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں اور ریفرنڈم کی کامیابی کے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں بھی سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم ہوچکے ہیں، جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔