پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کا آج سے ابوظبی میں آغاز!

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے مقابلے کراچی میں جاری تھے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر نے سر اُٹھایا اور اس ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔ اب آج سے اس میگا ایونٹ کا آغاز وہیں سے ہوگا، جہاں سے اس کا سلسلہ ٹوٹا تھا۔
پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ آج سے یو اے ای میں سجے گا، بقیہ مقابلوں کی میزبانی کے لیے شیخ زید اسٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، شائقین کرکٹ کے لیے ان کی فیورٹ ٹیم کی شرٹس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
پی ایس ایل سکس کا سپر میلہ ابوظبی میں شروع ہونے کو ہے، شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑی رنگ جمانے کو تیار ہیں۔ کراچی کی مارکیٹس میں شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شرٹ لینے پہنچنا شروع ہوگئے۔ ملتان سلطانز کے دیوان کہتے ہیں شاہد آفریدی ہوتے تو اور بھی مزا آتا لیکن محمد رضوان سے امیدیں ہیں۔
نوجوان ملتان سلطانز کی بھی کٹ لینے دکانوں کا رخ کررہے ہیں۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ کورونا نے کاروبار کو متاثر کیا ہے۔
اُدھر یو اے ای میں ٹیمیں جیت کے لیے بھرپور زور لگارہی ہیں اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں شائقین کرکٹ ان کو سپورٹ کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔