پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 595ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید231 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار373ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33ہزار862کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار81، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار720،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار275، بلوچستان میں 33 ہزار391، آزاد کشمیر میں 34 ہزار506 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار400 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 972افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار600، خیبرپختونخوا 5 ہزار790، اسلام آباد 948، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔