عوام پر پھر برق آگری، بجلی 5.40 روپے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: عوام پر پھر برق گرادی گئی، نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی کے زائد بلوں پر عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور احتجاج کی صورت حال دیکھنے میں آرہی ہے۔ اب پھر بجلی مہنگی کردی گئی۔
مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔