نئے سال کے آغاز پر پٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

اسلام آباد: نئے سال 2024 کے آغاز پر اگلے 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے معمولی کمی کی جاسکتی ہے، جس میں پٹرول ایک روپے 72 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں قریباً ایک روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ دسمبر کے وسط میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔