سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق گرینڈ جیوری ٹرمپ پر فرد جرم سے متعلق ووٹنگ آج کرسکتی ہے۔
ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے سے متعلق پولیس ہائی الرٹ ہے اور نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے قریب رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حامیوں کو احتجاج کی کال دی تھی، ٹرمپ کے 40 کے قریب حامیوں کی جانب سے فلوریڈا میں ریلی نکالی گئی۔
ادھر نیویارک سٹی میں ٹرمپ کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔