نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: شہباز شریف نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شہباز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلاعناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
حلف کے بعد شرکا نے مبارک باد پیش کی جب کہ وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔