امریکی ریاست ہوٹل روزویلٹ 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کرائے پر لینے کی متمنی
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے لیے چار رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، جس میں معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے لیے 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نیویارک سٹی حکومت 3 سال کے لیے 200 ڈالر یومیہ فی کمرہ کرائے پر لینا چاہتی ہے، روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے 1025 کمرے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے پی آئی اے کو تعمیری کام شروع کرنے کے لیے 1.145 ملین ڈالر کی رقم استعمال کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔