قوم ملک کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوہمیشہ یاد رکھے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قوم ملک کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ نوجوان پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کے یوم شہادت پرقوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، راشد منہاس شہید نے جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاورکر کے اپنے لہوسے عزم و ہمت اوروفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قوم ملک کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔