دنیا کی مہنگی ترین حویلی، قیمت 85 ارب روپے

لندن: دُنیا کی سب سے مہنگی حویلی کی قیمت پاکستانی روپوں میں 85 ارب بنتی ہے۔ یہ حویلی لندن کے مضافات میں واقع ہے، جس کی قیمت 30 کروڑ ڈالر ہے۔
29000 مربع فٹ پر محیط اس کا نام دی ہوم ہے جو حقیقت میں 205 سال پرانا ہے اور اسے ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں 40 بیڈروم، 8 گیراج، ایک ٹینس کورٹ، ایک سونا باتھ، لائبریری اور بہت بڑا ڈائننگ ہال ہے۔
اسے 1818 میں جارجیا کے ایک شخص جیمز برٹن نے تعمیر کیا تھا اور اس کے بعد مالکان تبدیل ہوتے رہے۔
پہلے یہ سعودی شاہی خاندان کی ملکیت تھا، جس کے بعد یہ بریڈفورڈ کے مشہور برٹن خاندان کی ملکیت میں چلا گیا اور بریڈ فورڈ کالج کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد 1980 تک دی ہوم کے مالکان بدلتے رہے۔ اس دوران اس تاریخی حویلی (مینشن) کی قیمت بڑھتی رہی جو اب 85 ارب تک جاپہنچی ہے۔
قیمتی جائیداد پر شائع ہونے والے ایک جریدے روب کے مطابق یہ دنیا بھر میں سب سے مہنگا مینشن ہے۔ اگرچہ اٹلی میں روم ویلا اس سے بھی مہنگا ہے، جس کی قیمت 54 کروڑ ڈالر ہے لیکن وہاں لگی تاریخی پینٹنگ کی وجہ سے اس کی زائد قیمت ہے۔ اگر محض عمارت کا ذکر کیا جائے تو دی ہوم سب سے آگے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔