رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور: پاکستان میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا اور آج پہلی تراویح ہوگی۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں، جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔