محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی تصدیق ہوگئی

کراچی: معروف اداکار محب مرزا نے صنم سعید کے ساتھ دوسری شادی کی تصدیق کردی۔
اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ آمنہ شیخ نے بیرون ملک مقیم ایک ڈاکٹر سے شادی کرلی تھی اور اس جوڑے کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوچکی۔
محب مرزا نے پچھلے دنوں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی تاہم اپنی دلہن کا نام نہیں بتایا تھا، لیکن اب محب مرزا کی دوسری اہلیہ بھی سامنے آگئیں۔


نجی ٹی وی پر اداکار فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں محب مرزا اور صنم سعید نے شرکت کی، جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کیا اور مبارک باد بھی دی۔
دھیان رہے کہ اداکارہ صنم سعید بھی 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کرچکی تھیں، جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا، تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔