ساڑھے 6 کلو وزنی سورج مکھی کا سب سے بڑا پھول
کمبران: ساڑھے 6 کلو وزن کے حامل سورج مکھی کے پھول نے دُنیا بھر کے لوگوں کو انگشت بدنداں کیا ہوا ہے۔ ویلز میں ایک کسان خاندان نے 6.44 کلو گرام وزنی سورج مکھی کا پھول اگا کر اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ پھول اس خاندان کے 2021 میں گزشتہ ریکارڈ بنانے والے پھول سے 1.22 کلو گرام زیادہ وزنی ہے۔
ویلز کے علاقے کمبران سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ کسان کیوِن فورٹے نے اپنے بھائی گیرتھ، بیٹے جیمی اور والدہ مارجوری کی مدد سے یہ وزنی پھول اگایا۔
کیون فورٹے نے گنیز ورلڈ ریکارز کو بتایا کہ وہ غیر معمولی جسامت والے پھول کے وزن کی پیمائش کے بعد حیران تھے۔ یہ سورج مکھی کا پھول فورٹے جوائنٹ سن فلاور کی نسل سے ہے جو فورٹے فیملی کا خاندانی بیج ہے۔
فورٹے خاندان کے مطابق اس بیج کی تاریخ 100 سال سے زیادہ طویل ہے۔