زلفی بخاری اور فیاض چوہان نے گرفتاری پیش کردی

راولپنڈی: پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں رہنمائوں زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے اپنی گرفتاری پیش کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور دیگر راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاری دی جب کہ زلفی بخاری اور اعجاز خان نے بھی گرفتاری دے دی، جس کے بعد پولیس قیدی وین انہیں کمیٹی چوک سے لے کر روانہ ہوگئی۔
تاہم پولیس وین میں بیٹھنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو مندرہ میں اتار دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان اور دیگر 50 کارکنوں کو قیدی وین سے اتار دیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مندرہ کے علاقے میں اتارا اور چھوڑ کر چلی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کمیٹی چوک پر موجود ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ وہ گرفتاری نہیں دیں گے، چند لیڈرز اور چند ورکرز گرفتاری دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔