جج دھمکی کیس: عمران کیخلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعہ نکالنے کا حکم جاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے عمران خان کے خلاف دائر دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کے سوا دیگر دفعات کے تحت چلے گا۔
قبل ازیں جج دھمکی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے جے آئی ٹی سے جواب طلب کیا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے یا نہیں۔ جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درست قرار دے دیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو آگاہ کردیا کہ دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے، اس کیس میں چالان رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ دہشت گردی کی دفعات کے لیے کچھ بنیادی عناصر ضروری ہوتے ہیں، عمران خان پر درج مقدمے میں وہ تمام عناصر موجود نہیں، دہشت گردی کا مقدمہ خوف اور دہشت کی فضا پیدا کرنے پر ہی بن سکتا ہے، محض ایسی فضا پیدا ہونے کے امکان پر مقدمہ نہیں بن سکتا، درخواست اگر آتی تو ان کی طرف سے آتی جن کے لیے کہا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔