وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کا اندراج

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کی جانب سے جاری بیاں میں کہا گیا کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ گرین ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔