لائبریری کو 120 سال بعد کتاب واپس ملنے کا دلچسپ واقعہ

میسا چیوسٹس: لائبریری سے جاری شدہ کتاب 120 سال بعد اسے واپس کرنے کا حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے۔
یہ کتاب دیگر بہت سی کتب کے ساتھ ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی لائبریریز کو دی گئی ہے۔ جب اسے غور سے دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ میساچیوسٹس کی مشہور نیو بیڈ فورڈ فری پبلک لائبریری سے ایک صدی سے زائد عرصے قبل جاری کی گئی تھی۔
ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی میں نایاب کتب کی نگراں اسٹیورٹ پلائین نے بتایا کہ ایک شخص نے بہت ساری کتابیں ایک ڈبے میں عطیہ کیں اور کہا کہ وہ دیگر کتب خانوں کی کتابوں پر بھی نظر رکھیں۔
بغور دیکھنے پر معلوم ہوا کہ ایک کتاب کا نام این ایلمینٹری ٹریٹیز آن الیکٹرسٹی بھی ہے، جسے مشہور سائنس داں، جیمز کلارک میکسویل نے تحریر کیا تھا۔ یہ بیڈ فورڈ فری لائبریری سے جاری کی گئی تھی، جس پر واپس کرنے کی تاریخ 10 دسمبر 1903 لکھی ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔