آئی ایم ایف شرائط مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو بتادیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کو بتادیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔