پاکستان اور آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کا چار روزہ میچ ڈرا

کینبرا: پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جانے والا 4 روزہ میچ مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کے چوتھے روز کھیل شروع نہ ہوسکا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز کو391 رنز پر ڈیکلیئر کردیا تھا، کپتان شان مسعود نے 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بابراعظم نے 40 اور سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی پہلی اننگز جاری تھی۔
پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز کے تیسرے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنالیے تھے، پرائم منسٹر الیون کی طرف سے میتھیو رینشا 136 بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے 4 روزہ میچ میں خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔