نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم دوست کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی 43 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی ان کے پارٹنر کلارک گیے فورڈ کے ساتھ شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
جیسنڈا آرڈرن نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک کی شادی 2022 میں ہونا تھی، جسے کورونا وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر 2019 میں سفید فام انتہا پسند کے حملے میں 52 نمازیوں کی شہادت پر جیسنڈا آرڈرن نے سیاسی کیریئر کی پروا نہ کرتے ہوئے کھل کر مسلمان کمیونٹی کا ساتھ دیا تھا اور بطور وزیراعظم حملہ آور کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔