وفاق کا اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: مرکزی حکومت نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کل 9 نومبر کو اقبال ڈے کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاق کی جانب سے اقبال ڈے پر عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

علامہ اقبال تاریخی شہر سیالکوٹ میں 9 نومبر 1877ء کو پیدا ہوئے۔

علامہ اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں۔ انہوں نے اپنی شاعری کی وجہ سے بہت شہرت حاصل کی۔ اُردو شاعری ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں میں جذبہ آزادی پیدا کرنے کے لئے کئی نظمیں لکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔