بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد پاکستان کی میزبانی کے گن گانے لگا

کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد پاکستان کی میزبانی کا معترف، میزبانی میں پاکستان نے دل جیت لیے، راجر بنی اور راجیو شکلا وفد کے ہمراہ 4 ستمبر کو لاہور پہنچے تھے اور بدھ کو بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت پہنچ گیا۔
بھارت واپس پہنچنے پر بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، ہمارا وقت بہت اچھا رہا، ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے ساتھ ملنے کا موقع ملا، ہمارے دورے سے سب بہت خوش تھے اور ہمیں بھی اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔
راجر بنی نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ شروع ہونی چاہیے، ہم نے اُنہیں بتایا ہے کہ اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، ہم وہی کریں گے جو ہماری حکومت کہے گی، یہ کرکٹ کا دورہ تھا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔