گیس قیمتوں میں سو فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: صارفین کے لیے بُری خبر، حکومت نے موسم سرما سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں 46 ارب روپے کے اضافے کا خدشہ ہے، گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبر گیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے اور گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے، جو آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔