فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم، قیام امن کیلیے دعاگو ہیں، عاطف اسلم

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا آج 9 واں روز ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بم باری جاری ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 300 فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے، جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 329 ہوگئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 9 ہزار714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
عاطف اسلم نے فلسطینیوں کے حق میں انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں زخمیوں کے علاج اور قیام امن کے لیے دعاگو ہیں، اللہ رحم فرما۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔