کمشنر کراچی کی مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرانے کی ہدایت

کراچی: کمشنر کراچی نے توانائی بحران پر قابو پانے کی خاطر شاپنگ مال اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز کو خط لکھ دیا۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
کمشنر کراچی نے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ شاپنگ مالز، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرائی جائیں۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرانے کے اقدامات کیے جائیں، توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔