سفیر پر حملہ پاک افغان تعلقات خراب کرنے کی بیرونی سازش ہے، طالبان

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستانی ناظم الامور پر حملے کو غیر ملکی سازش اور پاک افغانستان تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان اور امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور علم و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق داعش سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابل میں امارت اسلامیہ کے خصوصی دستوں نے پاکستانی سفارت خانے میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم غیر ملکی شہری اور داعش کا رکن ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ یہ حملہ داعش اور باغیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے پیچھے کچھ غیر ملکی گروہوں کا ہاتھ ہے، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک افغانستان پاکستان کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا تھا، حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔