جناح ہاؤس پر حملہ پارٹی کے بہکاوے میں آکر کیا، نعمان شاہ

لاہور: جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی شناخت ہوگئی۔
جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ویڈیو بناتے ہوئے ملزم نعمان شاہ شرپسندوں کو آگ لگانے پراکساتا رہا اور پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی۔
کینٹ کے رہائشی پی ٹی آئی وارڈ 2 کے نائب صدر نعمان شاہ کا اعترافی بیان سامنے آگیا ہے، جس میں اس نے کہا کہ اس نے ایسا پی ٹی آئی کی قیادت کے بہکاوے میں آکر کیا۔
نعمان شاہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ کیا اس پر میں شرمندہ اور معافی کا طلب گار ہوں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔