چاند کے پہلے انسانی مشن کی قیادت کرنے والے خلاباز چل بسے
واشنگٹن: اپولو 8 جو چاند پر بھیجا گیا پہلا انسانی مشن تھا، اس کی قیادت کرنے والے ناسا کے سابق خلاباز فرینک بورمین 95 سال کی عمر میں چل بسے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ناسا ایجنسی نے اطلاع دی، خلاباز فرینک بورمین کا انتقال بلنگز، مونٹانا میں 95 سال کی عمر میں ہوگیا ہے۔ مسٹر بورمین اور دو ساتھی خلا نورد پہلے انسان تھے جنہوں نے 1968 میں اپولو 8 مہم پر چاند کا دورہ کیا۔
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے مسٹر بورمین کا ناسا کے بہترین لوگوں میں سے ایک اور حقیقی امریکی ہیرو کے طور پر ذکر کیا، جنہوں نے واقعی خود کو اس کام کے لیے وقف کردیا تھا۔
ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ مسٹر بورمین کے لیے صرف ان کی اہلیہ سوزن تھیں جن سے ان کی محبت ہوا بازی اور خلائی مشنز سے بھی زیادہ تھی۔ مزید برآں فرینک کو معلوم تھا کہ طاقت کی تلاش اصل میں انسانیت کو متحد کرنے میں ہے، تحقیق ہی دراصل انسانی روح کا جوہر ہے۔
خیال رہے کہ اپولو 8 ایک اہم مشن تھا، کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب انسان اپنے آبائی سیارے کے مدار سے نکل کر دوسرے خلائی مقام یعنی چاند تک پہنچا تھا۔