توشہ خانہ ریفرنس میں عمران کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 19 اپریل کو سماعت کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
عمران خان کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو میانوالی نشست پر الیکشن کرانے سے روک دیا تھا۔
عمران خان نے نااہلی کے خلاف پٹیشن واپس لینے کے لیے متفرق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے، عدالت نے پٹیشن واپسی کی درخواست پر شکایت کنندہ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواست کے باعث پٹیشن واپسی کی متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔