کوئی ملازم نہیں، سحری افطاری خود بناتا ہوں، آغا علی

کراچی: معروف اداکار اور میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں، وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف ہی گھر کے سارے کام کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں حنا الطاف اور آغا علی شریک ہوئے جس میں آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے گھر برتن دھونے، کھانا پکانے، صفائی اور استری کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے۔

آغا علی نے کہا ہم خود اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں، خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، صفائی وغیرہ حنا دیکھتی ہے۔
حنا الطاف نے کہا کہ اگر بیچ میں شوٹ چل رہی ہو اور ہم میں سے کسی ایک کی چھٹی ہو تو وہ پھر گھر کے کام وغیرہ کرے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
آغا نے کہا، ہم اپنا باتھ روم خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔