کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کی کراچی آمد

کراچی: مشہور زمانہ سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تُرک اداکار براق اوزچیویت پاکستان پہنچ گئے۔
براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔
اداکار نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جب کہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔
دھیان رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔
اداکار کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، حلیمہ سلطان، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آچکے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔