لاہور سے گرفتار دہشت گرد کے دوران تفتیش اہم انکشافات

لاہور: گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار لیاقت خان نامی دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا کہ ہم نے پولیس لائیز کے باہر دھماکا کرنا تھا، اسٹیشن پر خودکُش بمبار لڑکے کا انتظار کررہا تھا لیکن گرفتار ہوگیا۔
تفتیش کے دوران دہشت گرد نے بتایا کہ حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا اور17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے، دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا۔
دھیان رہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد کو خودکُش جیکٹ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔