کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کلفٹن کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔