سندھ بھر میں دسویں جماعت کےامتحان شروع،پرچہ پہلے ہی آؤٹ

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں دسویں کے امتحان شروع ہوگئے ، کراچی میں دسویں جماعت سائنس گروپ کا طبیعات کا پرچہ امتحانی مرکز سے پہلے سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔ پہلے ہی روز میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
کراچی میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ کا طبیعیات کا پرچہ آوٹ ہوگیا، اور سوشل میڈیا پر جگہ جگہ طبیعات کا پرچہ نظر آرہا ہے، اطلاعات ہیں کہ فزکس کا پرچہ 9 بج کر 34منٹ پر سوشل میڈیا پر آوٹ ہوا تھا۔
دوسری جانب میٹرک بورڈ کی ناقص کارکردگی اس وقت سامنے آئی جب کراچی کے بہت سے سینٹرز سے شکایات آئیں کہ انہیں دیر تک پرچہ بھی نہیں ملا۔ جن علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں ان میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی اور گلشن حب شامل ہیں، تقریباً ساڑھے دس بچے تک کی اطلاعات تھیں کہ ان علاقوں میں قائم امتحانی مراکز میں تاحال امتحانی پرچے نہیں پہنچ سکے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔