تحریک لبیک پاکستان کا وزیرآباد دھرنا ختم

گوجرانوالا: ٹی ایل پی نے وزیرآباد میں گزشتہ روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے وزیرآباد میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، دھرنے میں موجود افراد کو وزیر آباد سے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما صدام بخاری نے دھرنا ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا، جس کے بعد اب ٹی ایل پی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکے گی تاہم تحریک لبیک کے قائد سعد رضوی اب بھی سرکاری تحویل میں ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔