لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک بھارتی نکلا!

اسلام آباد: پی آئی اے طیارے کو ملائیشیا میں قبضے میں لینے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے، پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں واقع ہے۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا اٹارنی کوالالمپور میں موجود ہے جب کہ طیارے کے کیس سے متعلق تمام دستاویزات ملائیشیا ارسال کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے کی کوالالمپور پرواز والے مسافر متبادل ذریعے سے آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔ 118 مسافر براستہ دبئی پرواز نمبر ای کے 614 کے ذریعے شب 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ 54 مسافر براستہ دوحہ پرواز نمبر کیو آر 632 سے کل صبح 1 بج کر 40 منٹ پر اسلام اباد پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا زمینی عملہ دبئی اور دوحہ میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے، مسافروں کی تمام ضروریات اور آرام کا خیال رکھا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔